Live Updates

این اے 90 ٹکٹ پر اختلافات،شاہ محمود قریشی کا گروپ ممتاز اختر کاہلوں ناراض

جہانگیر ترین نے ن لیگ کو چھوڑ کرآنیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دیدیا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

این اے 90 ٹکٹ پر اختلافات،شاہ محمود قریشی کا گروپ ممتاز اختر کاہلوں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا کے حلقہ این اے 90 کے ٹکٹ کیلئے جہانگیر ترین شاہ محمود قریشی آمنے سامنے،جہانگیرنے این اے 90 کا ٹکٹ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کرآنیوالی ڈاکٹر نادیہ عزیز کو د یدیا جس پر شاہ محمود قریشی اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار ممتاز اختر کاہلوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے،دنوں امیدواروں میں ٹکٹ کی جنگ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،اس کا پتہ آنے والا وقت بتائے گا،پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے این اے 90 کے ٹکٹ ملنے کے وعدے پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی ، جس کے بعد جہانگیر ترین نے انہیں ٹکٹ کا وعدہ کیا تھا ، اس علاقے میں گزشتہ پانچ سال سے پاکستان تحریک انصاف کی سیکرٹیریٹ چلانے والے ممتاز کاہلوں کو نذر انداز کر کے نئی آنے والی امیدوار کو ٹکٹ دینے پر اس حلقہ میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کھل کر مخالفت کی جس کے بعد ممتاز کاہلوں نے جہانگیر ترین کے گھر کے باہر دھرنا بھی دیا، بعد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس پر شاہ محمود قریشی نے ان کی حمایت کا اعلان کیا اور ٹکٹ پارٹی کے پرانے ورکرز کو دلوانے کی یقین دہانی کروائی اور جہانگیر ترین سے این اے 90 کے ٹکٹ پر چپقلش بھی ہوئی اورشاہ محمو قریشی کھل کر سامنے آ گئے،اور کہا کہ پارٹی ٹکٹ پرانے ورکز کو دیا جانا چاہے جس پر جہانگیر ترین نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کی سپورٹ کی ٹکٹ کے حصول کیلئے دونوں امیدوار ں میں گھسمان کی جنگ جاری ہے ایک سائیڈ پر وفاداریں تبدیل کر کے مسلم لیگ چھوڑ کر اقدار کی لالچ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والی رکن صوبائی اسمبلی ہیں تو دوسری جانب عرصہ دراز سے پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ساتھی ممتاز اختر کاہلوں ہیں پی ٹی آئی کی قیادت اب نظریاتی امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے یا پھر نئی آنے والی امیدوار کو آنے والا وقت ہی بتائے گا،ممتاز اختر کاہوں نے سرگودھا کی 22 یونین کونسلوں میں سے پی ٹی آئی کا ایک بھی چیئر میں یا کونسلر منتخب نہیں کروایا اور ممتاز کاہلوں اور اسلم نوید وڑائچ سے پارٹی ورکرز کو شکایات تھی کہ یہ حلقہ میں کسی کو بھی نہیں ملتے چند مخصوص لوگوں سے رابط رکھتے ہیں،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات