پاکستان میں غربت اور بے روزگاری میں غیر معمولی حد تک اضافہ؛قابوپانے کیلئے 30سالوں میں 10 لاکھ لوگوں کو زورگار فراہم کرنا اشد ضروری ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 30سال کے دوران ہر سال 10 لاکھ لوگوں کو زورگار فراہم کرنا ہو گا جس سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان جوان ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے 30 سال تک اس کا شمار جوان ملک کے طور پرہی ہوگا تا ہم ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 29 سال سے کم ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی یعنی 30 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 19 بر س کے درمیان ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا یعنی طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے۔