کامرس نیوز

چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلیے 2ارب ڈالر قرض دے گا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) چین پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلیے 2ارب ڈالر فوری قرض فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چین سے ایک تا 2ارب ڈالر کے فوری قرضے حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ حکومتی اخراجات اور ادائیگیوں کا چیلنج حل کیا جا سکے،یہ چین پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے انحصار کا ایک اشارہ بھی ہے،چین ایسے موقع پر قرض دے رہا ہے جب امریکا تعلقات میں کشیدگی کے تناظر میں امداد میں مسلسل کٹوتی کر رہا ہے،چینی قرضوں کی مدد سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی کوشش کی جائیگی۔