Live Updates

ملک اتنا بدقسمت نہیں عمران خان وزیراعظم بن جائے،رانا ثناءاللہ

ن لیگ نےہرقیمت پرالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن میں غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا، پرویزمشرف کو واپس لاکرانصاف کےکٹہرے میں کھڑاکیا جائے۔وزیرقانون پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 27 مئی 2018 19:27

ملک اتنا بدقسمت نہیں عمران خان وزیراعظم بن جائے،رانا ثناءاللہ
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مئی 2018ء) : مسلم لیگ کے رہنماء اور وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ ملک اتنا بدقسمت نہیں کہ عمران خان جیسا پاکستان کا وزیراعظم بن جائے، مسلم لیگ ن نےفیصلہ کیا ہے ہرقیمت پرالیکشن لڑے گی، الیکشن میں غیرقانونی اورغیر آئینی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا، پرویز مشرف کو پاکستان واپس لاکر انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیا جائے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کو پاکستان واپس لایا جائے، اورانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کےشیطان نے آج تک صحیح بات نہیں کی۔ ایٹمی دھماکے کا فیصلہ نوازشریف نے ہی کیا تھا۔ نوازشریف کی ہدایت پر17 دن میں ایٹمی دھماکے کے انتظامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے اربوں ڈالر امریکی امداد ٹھکرا کر بھارت کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کیے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوامی وزیراعظم ایک دن میں دودو پیشیاں بھگت  رہا ہے۔ نواز شریف کا قصور عوام کو آگے لے جانے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے۔ جبکہ مشرف باہر بیٹھا ہوا ہے۔ پرویز مشرف کو پاکستان واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےفیصلہ کیا ہے ہرقیمت پرالیکشن لڑے گی۔ الیکشن میں غیرقانونی اورغیر آئینی اقدام قبول نہیں کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت کا کلچر فروغ نہیں پانا چاہیے۔ وزیرقانون پنجاب نے ایک سوال پر کہا کہ یہ ملک اتنا بدقسمت نہیں کہ عمران خان جیسا پاکستان کا وزیراعظم بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حقوق پرکسی جماعت کواختلاف نہیں ہے۔ ہمارے پاس 10 ہزارسے زیادہ کانسٹیبلز کی تربیت کی گنجائش نہیں۔ پولیس کے سیکڑوں جوانوں نے اپنا آج کل کیلئے قربان کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات