Live Updates

ماہ صیام ہمیں ایثار قربانی کا درس دیتا ہے،رانا ندیم علیم

اتوار 27 مئی 2018 19:10

ساہیوال۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ٹریڈرزونگ جنرل سیکرٹری رانا ندیم علیم نے کہاہے کہ ماہ صیام ہمیں ایثار قربانی کا درس دیتا ہے ، اس میں صاحب استطاعت لوگ حاجتمندوں کی حاجت روائی کریں۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے عوا م کواشیائے خورونوش کی مد میں ملنے والی سبسڈی کے فوائد واضح طورپر دستیاب ہونے چاہئیں۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں جس کی بدولت رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کی اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کی جارہی ہیں۔ انہوںنے حکومتی اس اقدام پر وزیراعلیٰ پنجاب اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات