حکمران شہریوں کو تعلیم،صحت ،انصاف اور تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ‘ خرم نواز گنڈا پور
لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونیوالی اموات حکمرانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہیں‘سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
اتوار 27 مئی 2018 18:50
(جاری ہے)
قاتل عبرت ناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے،عوامی تحریک کو گراس روٹ کی سطح پر منظم کرنے اور انقلابی ایجنڈے کو ایک نئے عزم کے ساتھ اجاگر کر رہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک آج بھی انتخابی اصلاحا ت اور بے رحم احتساب کو ترقی و خوشحالی کا پہلا زینہ سمجھتی ہے۔عوامی تحریک کے محب وطن اور غیور کارکنوں نے اصلاحات کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں،اصلاحاتی ایجنڈے کو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں مکمل کرنے کی جدوجہد جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں عوامی تحریک سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب سے آئے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بشارت جسپال،میاں ریحان مقبول،عارف چوہدری ،میاں عبد القادر،راجہ زاہد محمود،رائو عارف رضوی،راجہ ندیم و دیگر بھی موجود تھے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی حکومتی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہوئی،دہشتگردی،کرپشن اور ناقص حکمرانی ایک جیسی برائیاں ہیں۔ہر جائز اور قانونی فورم پر سانحہ ماڈل ٹائون کے مجرموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے اور کرتے رہینگے۔ماڈل ٹائون کے مجرموں کو سزائیں دلوا کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ظالموں کو سوسائٹی کے کمزور طبقات پر ظلم کرنے سے روکیں گے۔ظلم کے خاتمے،آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے آئینی حقوق کی بازیابی کیلئے قوم ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.