آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

اتوار 27 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔سید پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ غور و حوض کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹکٹ کے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31مئی تک اپنی درخواستیں صاف کاغذ پر لکھ کر پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام "آل پاکستان مسلم لیگ" شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کروا دیں۔اے پی ایم ایل نے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ 30,000جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ15,000روپے مقرر کی ہے۔