Live Updates

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت (آج)ہوگی ،ْ مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی

اتوار 27 مئی 2018 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،ْ ان کی صاحبزادی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت (آج)پیر کو دوبارہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی کا بیان ریکارڈ کیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ دوسماعتوں کے دوران بیان ریکارڈ کروایا تاہم 128سوالوں کے جواب مکمل نہیں ہوسکے ،ْمریم نواز کے بعد کیپٹن صفدر اپان بیان ریکارڈ کرائیں گے

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات