صحافی کالونی لاہور : ایف بلاک کے الاٹمنٹ فارم افسران اور ملازمین میں تقسیم کردئیے گئے

اتوار 27 مئی 2018 18:40

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن (صحافی کالونی لاہور) ایف بلاک کے الاٹمنٹ فارم افسران اور ملازمین میں تقسیم کردئیے گئے ۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نبیلہ غضنفر، ڈائریکٹر نیوز محمد عارف چوہدری، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا عابد نور بھٹی ، پی آراو ٹو گورنر جاوید یونس اورصدرلاہورپریس کلب اعظم چوہدری سمیت محکمہ کے افسران نے شرکت کی ۔

تقریب میں محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور ملازمین کی جانب سیکریٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،ڈی جی پی آر کے سینئر افسران ، پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ایف بلاک کے پلاٹو ں کی الاٹمنٹ میں خصوصی دلچسپی لینے پر ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا بھی شکریہ ادا کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پربتایا گیا کہ ایف بلاک پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی قرعہ اندازی رواں ہفتے میں کروادی جائے گی ۔

ڈی جی پی آر آفیسرز فورم نے ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین کو جرنلسٹ کالونی ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹرز جاری ہونے پر مبارکباددی اوراسے ڈی جی پی آر کے سینئر افسران کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ۔اس موقع پر ڈی جی پی آر آفیسرز فورم کو فعال بنانے کیلئے 22رکنی سٹیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں موجود افسران نے ڈی جی پی آر آفیسرز فورم اورسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی تائید کی اورامید ظاہر کی کہ فورم افسران اور ملازمین کی فلاح وبہبود اورترقی و کامرانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

فورم نے اپنے پہلے اجلاس میں جرنلسٹ کالونی بی بلاک کے متاثرہ افسران کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے بھرپور اجتماعی کوششوں کی یقین دہانی کرائی ۔آفیسرز فورم نے ڈی ی پی آر میں اصلاحا ت کا خیرمقدم کیا اورتعلقات کار بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :