اداکارماجد جہانگیر فالج کے مرض میں مبتلا ہیں ، حکومت سے مایوس ہوکر عوام الناس سے مدد کی اپیل کردی ہے، خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم پاکستان ماجد جہانگیر کی ہر ممکنہ مدد کرے گی ، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی

اتوار 27 مئی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ اداکارماجد جہانگیر فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے مایوس ہوکر عوام الناس سے مدد کی اپیل کردی ہے،ایم کیو ایم پاکستان ماجد جہانگیر کی ہر ممکنہ مدد کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں ہاکی کے گول کیپر منصور احمد خان کے لئے آوز اٹھائی تھی لیکن سندھ حکومت نے انکی کوئی مددنہ کی جبکہ سندھ کا طویل القامت بیٹا نصیر سومرو بھی بیماری کی حالت میں حکومتی امداد کا منتظر ہے ۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ ماجدجہانگیر چند روز میں کراچی آئینگے تو ان سے ملاقات ہوگی۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے نامور کھلاڑی اور فنکار کسمپرسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماجد جہانگیر کی حالت وفاقی حکومت، سندھ اور پنجاب حکومتوں کی فنکار دوست پالیسیوں کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی سندھ ماجد جہانگیر کی فوری مالی معاونت کریں ۔ حال ہی میں ہاکی کے نامور کھلاڑی منصور احمد خان بھی کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گذرگئے۔