سچل سرمستؒ کے 197ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے ، آئی جی سندھ

اتوار 27 مئی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) آئی جی سندھ نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ سچل سرمستؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کے حوالے سے مزار کے اطراف اور اندرونی احاطوں سمیت دیگر اہم پوائنٹس کی ٹیکنکل سوئپنگ اور کلیئرنس جیسے امور کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ مزار کے مرکزی روٹ سے ممکنہ تجاوزات کو ختم کیا جائے اور نگرانی کے اقدامات کو مذید مؤثر بنانے اور ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کے عمل کو غیرمعمولی بنانیکے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ مزار کے مرکزی گیٹس پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب اور عرس میں شرکت کرنیوالوں کی فزیکل سرچنگ کو منتظمین کے اعتماد اور تعاون سے یقینی بنایا جائے جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مذید سخت اور مؤثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی پکٹنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو انتہائی مستعد اور الرٹ رہتے ہوئے یقینی بنائی جائے علاوہ اذیں ہائی ویز پر پیٹرولنگ سمیت عرس میں شرکت کرنیوالوں کی رہنمائی کے ہرممکن اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز متعلقہ ایس ایس پیز و ایس ڈی پی اوز کو علاقہ سیکیورٹی صورتحال پر کنٹرول اور باہمی روابط کو مذید غیرمعمولی بنانیکا باقاعدہ پابند بنائیں گے ۔ انہوں ہدایات جاری کیں کہ پولیس رینج سکھر کے تمام ایس ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عرس کی جملہ تقریبات کی فول پروف سیکیورٹی کے تناظر میں نا صرف رابطوں بلکہ متعلقہ ایس ایچ او کو ہر ممکن تعاون بھی یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :