لاہور میں چار ماہ کے دوران 1337موٹرسائیکلیں چوری یا چھین لی گئیں

سٹی ڈویژن میں سب سے زیادہ26موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 251چوری ہوئیں‘ رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چار ماہ کے دوران 1337موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سٹی ڈویژن موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں سرفہرست رہا جہاں چار ماہ کے دوران 26موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 251چوری ہوئیں۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹان ڈویژن میں 21موٹرسائیکلیں چھیننے کے مقدمات درج ہوئے اور 226چوری ہوئیں۔

صدرڈویژن میں 18موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں ہوئیں اور 245شہریوں کوموٹرسائیکل کی سواری سے محروم کردیا گیا۔اقبال ٹان ڈویژن سے 12موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 165چوری کے مقدمات درج ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میںموٹرسائیکل چھیننے کی 14رپورٹ ہوئیں اور 201مقدمات موٹرسائیکل چوری کے درج کئے گئے۔ سول لائنز ڈویژن سے 6 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 152چوری ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :