Live Updates

وزیراعلی پنجاب کی پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اتوار 27 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے انگلینڈ کو ان کے ہوم گرانڈ میں شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ میچ میں حسن علی اور محمد عباس کی عمدہ بالنگ نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کریں گے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات