نیب نگراں سیٹ اپ میں آنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کر یگا

اتوار 27 مئی 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )نگراں سیٹ اپ میں آنے والوں کی بھی جانچ پڑتال کر یگا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نیب کے مطابق نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکرٹریز کی بھی چھان بین ہو گی۔

متعلقہ عنوان :