Live Updates

فاٹا بل کی منظوری سے جہاں پارلیمنٹ کا وقار بحال ہوا ہے وہاں پر قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوئی ہے‘اعجاز چوہدری

نواز شریف کے ملک دشمنی بیانیے نے عالمی سطح پر ملک کو بڑا نقصان پہنچا یا ہیں،تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گی‘تقریب سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازا حمد چوہدری نے کہاہے کہ فاٹا بل کی منظوری سے جہاں پارلیمنٹ کا وقار بحال ہوا ہے وہاں پر قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوگئی ہے کیونکہ یہ لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ آس لگائے ہوئے تھے ،فاٹا کا انضمام احسن اقدام ہے ، کے پی کے اسمبلی میں بھی فاٹا بل پیش کردیا گیا ہے اس موقع پر جے یوآئی (ف) کا احتجاج شرمناک ہے ، مولانا فضل الرحمن کا منافقانہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ۔

وہ گزشتہ روز این اے 133پی پی 166چونگی امرسدھو میں (ن) لیگ لیگی رہنما جہانگیر احمد مغل کی ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت ، چونگی امرسدھو سے ہی شیعہ کمیونٹی کے سربراہ اعجازشاہ کی رہائش گاہ پر عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت اور افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ن لیگ کو چھوڑ کر کارکن پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں ،نواز شریف کے ملک دشمنی بیانیے نے عالمی سطح پر ملک کو بڑا نقصان پہنچا یا ہیں،تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گی،ن لیگ والے اپنی شکست کے خوف سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

ن لیگی چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے کو ساتھوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو فاٹا سمیت ملک بھر میں ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے ہوگا جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قبائلی علاقوں میں جب پاکستانی قانون کا اطلاق ہوگا تو اس میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا مگر اس کے باوجود خوش آئند امر یہ ہے کہ فاٹا کی عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ، اس بل کی منظوری سے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ ان لوگوں کی شروع دن سے ہی یہی کوشش تھی کہ فاٹا انضمام کے مسئلے کو طول دیا جائے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ عام انتخابات کے قریب آتے ہی روایتی و موروثی سیاستدانوں کا اجتماع عوام کو دھوکہ دینے میں لگا ہوا ہے مگر اب کی بار عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ نام نہاد اور بے وفا سیاستدان مسائل سے چھٹکارے کا نعرہ لگا کر ایک با ر پھر اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنا چاہتے ہیں ،اس لئے عوام کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات