اے این پی نے شاہنواز خانزادہ اور احرار خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے اے این پی میں کوئی جگہ نہیں، امیر حیدر خان ہوتی

اتوار 27 مئی 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی مخالف سرگرمیوں ،متوازی پارٹی بنانے ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر نوشہرہ کے احرار خٹک اور صوابی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز خانزادہ کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے ، جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری نے اس کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے واضح طور پر کہا ہے کہ متذکرہ بالا دونوں افراد کا اب اے این پی سے کوئی تعلق نہیں ۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے اے این پی میں کوئی جگہ نہیں اور پارٹی کے دروازے ان پر بند ہیں ، انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی آئین پر من وعن عمل کریں اور الیکشن مہم میںاپنے متعلقہ اضلاع میں نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔