کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے صدر میں درجنوں عارضی چجھے ختم کر کے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر 3 افراد کو جیل منتقل کردیا

اتوار 27 مئی 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے صدر میں درجنوں عارضی چجھے ختم کر کے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر 3 افراد کو جیل منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے شفیع مارکیٹ ‘ لیاقت بازار اور گورا بازار میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو جیل منتقل کردیا اس دوران مذکورہ بازاروں میں درجنوں عارضی چجھے بھی ختم کردیئے گئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قرة العین وزیر نے بتایا کہ تاجروں کو تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت کرنے اور سرخ لائن لگانے کے باوجود تاجروں کی جانب سے دکانوں سے کئی فٹ باہر سامان رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر صورت میں کینٹ کو تجاوزات سے صاف کیا جائیگا تاکہ خواتین اور بزرگوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :