وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام ، راولپنڈی ،جہلم اور چکوال میں 10,56,000 سے زائد پودے لگادیے گئے
اتوار 27 مئی 2018 17:40
(جاری ہے)
ثاقب محمود نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت بہاریہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ بہاریہ شجر کاری مہم جون کے اختتام تک جاری رہے گی ۔کنزرویٹر فارسٹ نے بتایاکہ گرین پاکستان پروگرام وزیراعظم کے احکامات پر ملک بھر میں شروع کیا گیاتھا تاکہ ملک کے وسیع تر رقبے پر جنگلات اگائے جا سکیں ۔انہوں نے بتایاکہ گرین پاکستان پروگرام اینوائرنمنٹ و کلائمیٹ چینج وژن 2025اور گیارہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے (2013-18)کی روشنی میں بنایا گیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ جنگلات ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ،جنگلات کی اہمیت مسلمہ ہے کیونکہ یہ جنگلات پانی کے بہائو کا توازن برقرار رکھتے ہیں اور زمینی تحفظ ممکن بناتے ہیں ۔انہون نے کہاکہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت سول سوسائٹی ،طلباء اور محکمہ جنگلات کے حکام زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فارسٹ سائوتھ سرکل کے حکام و اہلکار اپنی حدو د میں پودے لگانے کی سعی میں مصروف ہیں اور اس شجر کاری کا معائنہ محکمہ کے اعلیٰ حکام وقتاً فوقتاً کرتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.