سول ہسپتال کراچی او پی ڈی کے پرچی کا ئونٹرز پر نوجوان ، ماہر عملہ کو تعینات کیا جائے، صدر پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن

اتوار 27 مئی 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے صدر محمد نذیر عباسی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کراچی او پی ڈی کے پرچی کا ئونٹرز پر نوجوان ، ماہر عملہ کو تعینات کیا جائے۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کائونٹرز پر بوڑھے پرچی کلرکوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جنہیںکمپوٹر چلانا بھی صیح طرح نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ کمپوٹر چلانے والے نوجوان ایکسپرٹ پرچی کلرک کو انتظامیہ نے اپنے دفتروںمیں تعینات کیا ہوا ہے جو سرا سر نہ انصافی ہے ۔ نظیر عباسی نے کہا کہ ماہر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کائونٹرز پر مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور وہ ا حاطہ مریضوں کھچا کھچ بھرا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمارا ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ تو وہاں نوجوان کمپو ٹر چلانے والے پرچی کلرکوں یا پھر ایکسپرٹ کمپوٹر جانے والوں کا تعینات کیا جائے تاکہ کام تیز ی ہو سکے، جبکہ بوڑھے پرچی کلرک اپنی عمر کے اس حصے میں ہیں جو تقربیا ریٹائر منٹ کے قریب ہیں خدارا ایسے ملازمین سے مینول کام لیا جائے یا پھر پرچی سسٹم کو او پی ڈیز ڈپارٹ وائز کردیا جائے ہر او پی ڈی کا انچارج پرچی سسٹم کا ذمہ دار بنادیا جائے اس سے مریضوں کے رش کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور ڈاکٹر مریضوں کو بھی سکون سے دیکھ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :