ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا واسا کے کام کا معائنہ،صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش قراردی

اتوار 27 مئی 2018 17:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی نے واسا کے کام کے معائنہ کے دوران صفائی ستھرائی کی صورتحال تسلی بخش قراردی ہے۔ دیواروں کی خوبصورتی کے لئے رنگا رنگ پینٹنگز اور پیغامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے سہ ماہی صفائی مقابلہ کے سلسلہ میںقائم کردہ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔

ممبران نے دورے کا آغاز فوارہ چوک سے کیا اور مختلف جگہوں، نالیوں، کوڑادانوںاور گلیوں کا معائنہ کیا۔ تمام ممبران نے صفائی کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ، کمپری ہنسو سکول اور شملہ موڑ پر بنائے گئے رنگا رنگ پینٹنگز کو سراہا۔یاد رہے کہ کمیٹی نے پہلا دورہ 5مئی کوکیا تھا اور صفائی کی بہترین صورتحال پر واسا کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :