یوٹیلٹی سٹورز میںگھی ،دالیں ، چینی ، کھجور ، بیسن اور آٹا رعایتی نرخون پر فروخت کیا جارہا ہے،ریجنل منیجر برگ حناء

اتوار 27 مئی 2018 17:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی ریجنل منیجر برگ حناء نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن کی طرف سے صارفین کیلئے 1ارب 73کرڑو روپے کی سبسڈی ، گھی ،دالیں ، چینی ، کھجور ، بیسن اور آٹا رعایتی نرخون پر فروخت ہورہا ہے۔ آٹا 20کلو توڑا 150روپے رعایت کے ساتھ 615 روپے کے علاوہ گھی 20روپے کلو رعایت، چینی 5روپے ، دالیں ، کھجور اور بیسن 10روپے رعایت کے ساتھ تمام یوٹیلٹی سٹوروں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال بھی عوام کو رمضان پیکج کے تحت اشیائے خوردو نوش کی خریداری پر 1ارب 73کروڑ روپے کی سبسڈی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات مہیا کرنا سٹور انتظامیہ کے پیش نظر ہے جبکہ تما م سٹوروں میں بہترین معیار کا سٹاک بھی بڑی مقدار میں موجود ہے جس کی بلا تاخیر ہر سٹور پرترسیل کا بھی فوری بندوبست کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انتظامی افسران کی طرف سے تمام سیل پوائنٹس کے دورے کرکے وہاں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائز روزانہ کی بنیادوں پر لیا جارہا ہے اور سٹور ملازمین کی کارکردگی پر بھی خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ انہوں بتایا کہ رواں برس سٹاک کی دیر سے آمد کے باعث رمضان پیکج کے آغاز میں تاخیر کے باوجود ایبٹ آباد زون ریکارڈ بزنس دے رہا ہے جس کے اعداد وشمار عید کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :