بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28مئی کو طلب

اتوار 27 مئی 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر 28مئی کو 4بجے طلب کرلیا ہے اجلاس کی صدارت اسپیکر محترمہ راحیلہ حمیدخان درانی کریں گی ،تفصیلات کے مطابق 28مئی کا اسمبلی کا اجلاس موجودہ سال کا آخری اجلاس ہوگا 31مئی کو اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوجائیں گی توقع ہے کہ اسمبلی کے اجلاس میں دو روز کی توسیع بھی ہوسکتی ہے ۔