Live Updates

عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ، (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے ‘یاسمین راشد

اتوار 27 مئی 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان ذاتی نہیں قومی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور (ن) لیگ کا پار لیمنٹ سمیت ہر جگہ سے صفایا ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف فیملی نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بنے گے، نوا ز شریف کر پشن کے پیسے کو بچانے کی جنگ لڑ ر ہے ہیں مگر وہ اس میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکتے اور ان نااہل حکمرانوں کی داخلی اور خارجی پالیساں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں اور ایسے نااہل حکمران ملک کیلئے سب سے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف واضح کرچکی ہے کہ کسی بھی این آر او کو قبول نہیں کر یں گے بلکہ اسکے خلاف سڑکوں پر نکلنے سمیت تمام آپشنز استعمال کر یں گے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے اورقوم کے ساتھ ساتھ انکے اپنے اراکین اسمبلی بھی انکا ساتھ چھوڑ رہے ہیں اور کوئی بھی اب حکمرانوں کی کر پشن بچانے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات