پنجاب اسمبلی میں حنا پرویز بٹ کی عوامی مسائل پر بزنس جمع کروانیوالی خواتین اراکین اسمبلی میں پہلی پوزیشن

ن) لیگ کی خاتون رکن نگہت شیخ دوسرے ،راحیلہ خادم حسین تیسری پوزیشن ‘عظمی زعیم قادری‘پروین اختراورسائرہ افتخارسمیت خواتین اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے ’’خاموشی ’’کو تر جیح دی ‘سب سے زیادہ غیر حاضر رہنے والی میں سلطانہ شاہین،شبینہ زکریہ بٹ اور نگہت انتصار بھٹی شامل

اتوار 27 مئی 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی میں پانچ سالوں کے دوران حنا پرویز بٹ عوامی مسائل پر بزنس جمع کروانیوالی خواتین اراکین اسمبلی میں پہلی پوزیشن پر آگئی،(ن) لیگ کی خاتون رکن نگہت شیخ دوسرے اور راحیلہ خادم حسین تیسری پوزیشن پر رہی ہیں،عظمی زعیم قادری،پروین اختراورسائرہ افتخارسمیت خواتین اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے ’’خاموشی ’’کو تر جیح دی ،سب سے زیادہ غیر حاضر رہنے والی میں سلطانہ شاہین،شبینہ زکریہ بٹ اور نگہت انتصار بھٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کی موجودہ حکومت کے دوران (ن) لیگ کی خواتین اراکین اسمبلی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سے حاصل ہونیوالی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حنا پرویز بٹ نے 15بل ،155قراردادیں،293تحریک التواء کار،322سوالات اور 2ترمیم بل ،نگہت شیخ نے 163قراردادیں،126تحریک التواء کار،703سوالات ،راحیلہ خادم نے 51قراردادیں،11تحریک التواء کار اور 118سوالات ،مدیحہ رانا نے 16قراردادیں ،2تحرایک لتواء کار،115سوالات ،عظمیٰ زاہد بخاری نے 1بل ،24قراردادیں،23تحریک التواء کار،43سوالات،کنول نعمان نے 21قراردادیں،16تحریک التواء کار،18سوالات ،نجمہ افضل نے 33قراردادیں،2تحرایک التواء کار ،14سوالات،لبنی فیصل نے 10قراردادیں،7تحریک التواء کار،30سوالات،فوزیہ ایوب قریشی نے 3قراردادیں،5تحرایک التواء کار،36سوالات ،فائزہ مشتاق 1بل،10قراردادیں،2تحریک التواء کار،1سوال،زیب النساء اعوان نے 51سوالات ،2تحریک التواء کار،شمیلہ اسلم نے 64سوالات،76قراردادیں،ثریا نسیم نے 11قراردادیں،3تحرایک التواء کار،6سوالات،ثوبیہ انور ستی نے 1قرارداد،1تحریک التوا کار،15سوالات ،شبینہ زکریہ بٹ نے 2قراردادیں،4تحریک التواء کار،13سوالات،فرزانہ نذیر نی3قراردادیں،1تحریک التواء کار،12سوالات،گلناز شہزادی نے 11قراردادیں،4تحریک التواء کار،10سوالات،تمکین اختر نیازی نے 1بل،4قراردادیں،1تحریک التواء کار،5سوالات،عائشہ جاوید نے 6قراردادیں،73سوالات،عالیہ افتاب نے 12قراردادیں،1تحریک التواء کار،70سوالات،تحسین فواد نے 6قراردادیں،1تحریک التواء کار،27سوالات،نبیرہ عندلیب نے 2قراردادیں،23سوالات،خولہ امجد نے 22قراردادیں،3سوالات،ظل ہما نے 1قرارداد ،3سوالات ،میر گل نے 1قرارداد ،17سوالات،لبنی ریحان نے 1قرارداد ،90سوالات،بشریٰ انجم بٹ نے 1تحریک التواء کار ،3سوالات،راحیلہ یحی نے 1قرارداد ،1تحریک التوا ء کار،نادیہ عزیز نے 1قرارداد،3سوالات،ثمینہ نور نے 4سوالات ،سعدیہ ندیم ملک نے 1قرادا،نجمہ بیگم نے 17سوالات،قرزانہ منظور نے 2قراردادیں،عذرا شبیر خان نے 2سوالات،حسینہ بیگم نے 1سوال،شازیہ کامران ،4قراردادیں،2سوال،نسرین جاوید نے 10سوالات،رخسانہ کوکب نے 7قراردادیں ،1سوال،سلطانہ شاہین نے 1سوال ،نسیم لودھی نے 1تحریک التواء کار،فرزانہ افضل نے 1قراداد،2سوال،شازیہ طارق نے صرف 3قراردادیں جمع کرائی۔

(جاری ہے)

جبکہ پانچ سال خاموشی سے گزارنے والی لیگی اراکین اسمبلی میں عظمی قادری،پروین اختر،سائرہ افتخار،شاہجہان،سلمیٰ شاہین بٹ،شمیم اختر،طحہ نون،غزالہ شاہین،نغمہ مشتاق ،نادیہ راحیل،نگہت انتصار شامل ہیں ۔