انگلینڈ کو بدترین شکست

شاہینوں نے لارڈز ٹیسٹ اپنے نام کرلیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 27 مئی 2018 16:33

انگلینڈ کو بدترین شکست
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2018 ء) پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز اوپن کی تھی تاہم 12 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جب اظہر علی جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ،نمبر 3پر آنے والے حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 54رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا،حارث39اور امام الحق18رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،انگلینڈ کے لیے کامیاب باﺅلر اینڈرسن رہے۔

اس سے قبل چوتھے دن کے آغاز پر ہی انگلینڈ اپنے گذشتہ شب کے سکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکا اور اس کی چار وکٹیں یکے بعد دیگرے گر گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔انگلینڈ کے کل کے ناٹ آﺅٹ بلے باز جوس بٹلر کھیل شروع ہونے کے آغاز میں ہی محمد عباس کا شکار بن گئے اور اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے مارک وڈ کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا۔

اس کے بعد محمد عباس نے سٹورٹ براڈ کو صفر کے سکور پر آﺅٹ کر دیا۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ محمد عامر نے حاصل کی جب انھوں نے ڈوم بیس کو بولڈ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔گذشتہ شب جوز بٹلر اور ڈوم بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 126 قیمتی رنز جوڑے۔

جب یہ دونوں بلے باز کریز پر آئے تو صرف 110 کے سکور پر انگلینڈ کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور بظاہر اس پر اننگز کی شکست کے خطرے منڈلا رہے تھے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی فاسٹ باﺅلروں اور شاداب خان کو بہت عمدگی سے کھیلا اور میچ تیسرے روز ختم کرنے کی امید توڑ دی۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس اس میچ میں ایک وکٹ کم ہوگی۔

میچ کے دوسرے روز بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس کے ایک باﺅنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کلف ڈیکن نے بعد میں بتایا کہ’ بدقسمتی سے ایکسرے میں ان کی بائیں کلائی میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی۔ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف بقیہ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹاپ سکورر بھی بابر ہی رہے تھے، ان کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ آڈر نے اچھی کارکردگی دکھائی، اظہر علی نے 50، اسد شفیق نے 59 اور شاداب خان نے 52 رنز بنائے۔

متعلقہ عنوان :