لاہور کے ٹریفک وارڈن کا منفرد انداز

شہری بھی فیصل نامی ٹریفک وارڈن کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے مخصوص انداز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 16:27

لاہور کے ٹریفک وارڈن کا منفرد انداز
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27 مئی 2018ء ) لاہور کے ٹریفک وارڈن کا منفرد انداز سامنے آیا ہے۔سخت گرمی اور روزہ ہونے کے با وجود بھی یہ ٹریفک وارڈن اپنی نوکری بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک ٹریفک وارڈن سخت گرمی کی فکر اور ٹریفک کے دباؤ کو بغیر کسی خاطر میں لائے ہوئے اپنی ڈیوٹی بہت اچھے طریقے سے سر انجام دیتے ہیں۔

فیصل نامی ٹریفک وارڈن مسافروں کے فاصلے آسان بنانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔فیصل لاہور کی اہم اور مصروف شاہراہ پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔فیصل کی پیشہ ورانہ خدمات نے سب کو ان کا مداح بنا دیا ہے۔فیصل کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا مخصوص اور منفرد انداز یہاں سے گزرنے والے لوگوں کو بھی خوب بھاتا ہے۔

(جاری ہے)

کڑاکے دار گرمی اور روزے کے باجود بھی فیصل اپنے فرض سے غافل نہیں۔

فرض شناس ٹریفک وارڈن اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔فیصل کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے اس مخصوص انداز کو پسند کرتے ہیں۔اور اس کو فالو بھی کرتے ہیں۔شہری بھی ٹریفک وارڈن کی پھرتیاں دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں بھی فیصل کو ٹریفک کنڑول کرنے کا منفرد انداز قابل تعریف ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فیصل نامی ٹریفک وارڈن کا یہ مخصوص انداز ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لے آتا ہے اور ان کے اس انداز کی وجہ سے ہمیں ٹریفک اشارہ کھلنے کا انتظار کرنا بھی برا نہیں لگتا۔

جب کہ اب فیصل کے ٹریفک کنڑول کرنے کے مخصوص انداز کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ویڈیو پر دلچسپ قسم کے تبصرے کرتے ہوئے فیصل نامی ٹریفک وارڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو اتنا ہی چست ہونا چاہئیے۔جتنے فیصل ہیں تا کہ ٹریفک کو با آسانی کنٹرول کیا جا سکے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے
ویڈیو ملاحطہ کیجئے: