ہماری بیٹیاں بے قصور ہیں ہاسٹل سے نہ نکالا جائے ‘ منہاج یونیورسٹی کی طالبات کے والدین کا مطالبہ

چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ انصاف سے فیصلہ کرے ‘طالبات

اتوار 27 مئی 2018 16:20

ہماری بیٹیاں بے قصور ہیں ہاسٹل سے نہ نکالا جائے ‘ منہاج یونیورسٹی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) مہناج القرآن یونیورسٹی میں طالبات کو ہاسٹل خالی کرانے کے خلاف والدین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری بیٹیاں بے قصور ہیں ان کو ہاسٹل سے نہ نکالاجائے ۔والدین کا کہنا تھا کہ اگر لڑکیوں نے باہر جانے کی اجازت مانگی تھی تو اس پر اس طرح کا رویہ اختیار کرنا ٹھیک نہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ طالبات کو ہاسٹل میں رہنے دیا جائے۔

والدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مہناج القران یونیورسٹی نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ جن بچیوں کا قصور ہے ان کو نکالا جائے باقی سب کو نہیں، پرائیوٹ ہاسٹل کا خرچہ کہاں سے برداشت کریں گے۔ دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف سے فیصلہ کرے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر قصور وار طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خرم نواز گنڈا پور کومنہاج القرآن یونیورسٹی کی طالبات پر غصے سے برستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔