سرکاری جامعات میں دور جدید کے نئے مضامین ،شعبہ جات کو متعارف کروانے ، ان پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ،ْسردار مسعود خان
یونیورسٹی انتظامیہ اعلیٰ تعلیمی معیار کو یقینی بنائیں اور طلبہ کو رہائشی سہولتوں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور مینجمنٹ کی کما حقہ دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے ،ْصدر آزاد کشمیر
اتوار 27 مئی 2018 16:10
(جاری ہے)
یونیورسٹی میں اس وقت چھیاسٹھ 66پی ایچ ڈی ڈاکٹر موجود ہیں جو مختلف شعبوں میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اور انہوں نے کہا کہ جامعہ کے اندر گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 336ریسرچ پیپر تیار کیے جو بین الاقوامی شہرت کے مختلف جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ اور انہیں انٹرنیشنل اور نیشنل کانفرنسز میں پڑھا بھی جا چکا ہے ۔ افرادی قوت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ جامعات کو مختلف جابز سے متعلقہ جاب فیئرز کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس سے متعلق صنعت کاروں کو بھی بلانا چاہیے تاکہ وہ میلوں میں ٹیلنٹ کو ڈھونڈیں اور جامعات کے فارغ التحصیل اور پڑھنے والے طلبا و طالبات کو اپنی اپنی آرگنائزیشن میں روزگار کے مواقع فراہم کر سکیں۔ وائس چانسلر میر پوریونیورسٹی نے سینٹ کے اجلاس کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہو ں نے یونیورسٹی میں ایک گریجویٹ پلیسمنٹ بیورو قائم کر رکھا ہے جس نے گزشتہ سال کے دوران تقریباً پانچ سو طلبہ کو انٹرن شپ فراہم کیں اور ستر طلبہ کو روزگار فراہم کروایا۔ صدر نے یونیورسٹیز کی ان کاوشوں کو سراہا جو کمیونٹی کی خدمت کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کے ذریعے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹ نے بالخصوص میر پور کوٹلی روڈ پر منگلا ڈیم کے سلوپ فیلیئر کی نشاندہی کی اور اس سلسلے میں اپنی تکنیکی معاونت اور مشاورت بھی سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے مہیا کی۔ اسی طرح میر پور شہر کے قرب و جوار میں دیہاتی علاقوں ٹیلی میڈیسن کے سروسز کو مہیا کرنے میں بھی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ صدر نے آزادکشمیر کی جامعات کو قومی اور علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے ان میں تقرریوں اور داخلوں کے سلسلے میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر آزادجموں وکشمیر جو کہ میر پور یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے مسٹ کے اندر بائیو ٹیکنالوجی ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت ا ور نینو ٹیکنالوجی جیسے جدید مضامین اور شعبہ جات کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اس بات پر بھی مبارکباد دی کہ انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی مصنوعی ذہانت کی 13لیبارٹریز میں سے ایک لیبارٹری قائم کرنے کی منظوری حاصل کی۔ اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ مسٹ یونیورسٹی کا پلندری سب کیمپس باضابطہ طور پر منظور ہو چکا ہے اور جلد ہی وہاں کلاسز کا اجراء سر دست پوسٹ گریجویٹ کالج پلندری میں ہو جائے گا۔ وائس چانسلر نے یہ بھی بتایا کہ اس سب کیمپس کے طلبہ کی رہائش کے لئے ہاسٹلز کی مزید تزئین و آرائش کی جائے گی اور اس پر اٹھنے والے اخراجات ہائیر ایجوکیشن کے امریلہ پراجیکٹ کے ذریعے حاصل کئے جائیں گے۔ صدر نے اس موقع پر یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ پلندری یونیورسٹی کے سب کیمپس کی تعمیر کے سلسلے میں ضروری کارروائی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سب کیمپس کے لئے 523کنال زمیں الاٹ کی جا چکی ہے ۔ صدر نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیمی معیار کو یقینی بنائیں اور طلبہ کو رہائشی سہولتوں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی اور مینجمنٹ کی کما حقہ دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ سینٹ کے اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ آمین قادر وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راوالپنڈی، ڈاکٹر محمد خان ، مسٹر محمد زاہد خان ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت، انجینئر ندیم اشرف ، جنرل منیجر نیسپاک، ہائیر ایجوکیشن کے نمائندہ اور دیگر ممبران سینٹ نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل کا ایران پر’ ’میزائل حملہ“ کرنے کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.