ساہیوال، گیسٹرو سے دو افرادجاں بحق ،درجنوں ہسپتال دا خل،چار کی حالت نازک

اتوار 27 مئی 2018 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ضلع ساہیوال میں گیسٹرو سے دو جاں بحق درجنوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جن میں چار کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

گیسٹرو سے درجنوں مریضوں کو سول ہسپتال لایا گیا جب گیسٹرو سے ایک شادی شدہ 25سالہ صباء لالہ زار کالونی اور چک میر داد کا 47سالہ اشفاق احمد کو بے ہو شی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے جبکہ فر زانہ 50سالہ نورشاہ،عزمر 5سالہ فرید ٹائون،رخسانہ 10سالہ حسین کالونی اور زلیخاں 45سالہ فتح شیر کی حالت نازک ہے ۔

ایمر جنسی میں ادویات کی قلت کے سبب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ادویات کی خریداری میں میڈیکل سپر ٹنڈنٹ اور کمیشن مافیا آڑے آرہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور ادویات کی سپلائی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔