بی این پی میںمیرمنظورحسین لانگوکی قیادت میںشامل ہونے والوںکومبارک باد پیش کرتے ہیں،میرنویدلانگو

اتوار 27 مئی 2018 16:10

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء)بی این پی مینگل کے رہنماء میرنویدلانگونے اپنے جاری کردہ بیان میںکہاہے کہ ہم بی این پی میںمیرمنظورحسین لانگوکی قیادت میںشامل ہونے والوںکومبارک باد پیش کرتے ہیںانہوںنے کہاکہ عبدالوہاب لانگو، حاجی امان اللہ لانگو،حاجی محمدیوسف لانگو اور دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل کے کارواںمیںشامل ہونے والوںکومبارک باد پیش کرتے ہیںاورامیدرکھتے ہیںکہ قائد تحریک سرداراخترجان مینگل کی کی قیادت میںبی این پی مینگل کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدکرتے ہوئے بلوچ قوم کے حقوق کی دفاع کی سیاسی جنگ لڑیںگے اورپارٹی پیغام کوگھرگھرپہنچانے میںاپناکرداراداکریںگے میرمنظورحسین لانگوکی جدوجہدسے بی این پی میںقبائلی وسیاسی شخصیات شامل ہورہے ہیںجوکہ اس بات کی واضح ثبوت ہیںکہ پی این پی مینگل ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اوربلوچستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی کررہی ہے