کوئٹہ ،گوالمنڈی پولیس نے عارف روڈ پر گھر میں ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر کے نقدی ‘پرائز بانڈز اورطلائی زیورات برآمد کر لئے

اتوار 27 مئی 2018 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) گوالمنڈی پولیس نے عارف روڈ پر گھر میں ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کر کے نقدی ‘پرائز بانڈز اورطلائی زیورات برآمد کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او قائد آباد سرکل عاصم علی شاہ اور ایس ایچ او گوالمنڈی عتیق الرحمن دستی پر مشتمل پولیس عملے نے کواری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 21مئی کو عارف روڈ میں وفاقی ادارے کے ملازم ضیا الرحمن کے گھر میں ڈکیتی میں ملوث ملزم سارم خان کو گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی پرائز بانڈز طلائی زیورات برآمد کر لئے پولیس نے درج مقدمے کے تحت مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :