قائدِ اعظم نے اسلام کو ہندو مت کی نسبت زیادہ ترقی پسند قرار دیا ،ْ ڈاکٹر مارٹن لاو
قائدِ اعظم نئی قائم ہونے والی ریاست پاکستان میں جمہوریت، اتحاد اور سماجی انصاف چاہتے تھے کیونکہ ان کے فہم کے مطابق ہندو مت کے مقابلے میں اسلام میں ترقی پسندی پائی جاتی تھی ،ْڈاکٹر مارٹن لاو کا آئی ٹی یو میںخطاب
اتوار 27 مئی 2018 16:10
(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ قائدِ اعظم نئی قائم ہونے والی ریاست پاکستان میں جمہوریت، اتحاد اور سماجی انصاف چاہتے تھے کیونکہ ان کے فہم کے مطابق ہندو مت کے مقابلے میں اسلام میں ترقی پسندی پائی جاتی تھی۔
ڈاکٹر مارٹن لاو نے تاریخی واقعات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1943ء میں مسلم لیگ نے ’’ہندو راج‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کر دی تھی اور قائدِ اعظم کو خدشہ تھا کہ ہندوؤں کے غلبے تلے آزاد بھارت مسلمانوں کو ایک مستقل اقلیت میں بدل دے گا چنانچہ انھوں نے ہندوستان کے مسلم اکثریت والے علاقوں پر مشتمل ایک الگ وطن کے قیام کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا، اگر قائدِ اعظم کو مزید زندہ رہنے کا موقع مل جاتا تو آئین سے متعلق کئی حل طلب سوالات کے جواب مل گئے ہوتے۔اس خطاب کے بعد آئی ٹی یو کے طلبا، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد، عدلیہ اور لا سکولوں کے طلبا سمیت حاضرین کی طرف سے دریافت کیے گئے اہم سوالات پر مشتمل سیشن ہوا۔ڈاکٹر مارٹن ولہیلم لاو جنوبی ایشیا کی تاریخ کے شعبے کی معروف ترین شخصیت ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ، جرمنی سے جنوبی ایشیا کی تاریخ میں انڈرگریجوایشن کے بعد ایل یو ایم ایس میں تدریس کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر مارٹن لاو سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز میں جنوبی ایشیا کے قانون کے پروفیسر اور لا سکول کے نائب سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 1995-1998ئتک ایس او اے ایس کے لا سکول کے سربراہ اور سینٹر آف اسلامک اینڈ مڈل ایسٹرن لا کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر مارٹن لاو افغانستان، صومالیہ اور ایران میں لاتعداد پراجیکٹوں کے قانونی مشیر کی حیثیت سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ ہارورڈ سکول آف لا اور نگویا یونیورسٹی کے وزٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے دیگر بڑے کارناموں میں یونیورسٹی آف لندن کے ایل ایل بی پروگرام کے لیے اسلامک لا (شریعت) کے شعبے میں ان کا شاندار کام شامل ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.