گلگت بلتستان آڈر 2018 کے نفاذ سے پورے گلگت بلتستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اتوار 27 مئی 2018 16:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) گلگت بلتستان آڈر 2018 کا نفاذ عمل میں آتے ہی پورے گلگت بلتستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018 نے خطے کو ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آڈر عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور اس خطے کی سیاسی، مالیاتی، انتظامی طور پر مضبوطی و ترقی کا ضامن ھے۔ وزیر سیاحت فدا خان نے گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج سے سنہرے دور کا آغاز ہوا ہے کیونکہ اختیارات کی اسلام آباد سے گلگت منتقلی عوام کا دیرینہ خواب تھا۔

متعلقہ عنوان :