ڈی آئی خان،شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

اتوار 27 مئی 2018 16:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈی آئی خان کے امامیہ گیٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میںگاڑی جل کر خاکستر ہو گئی، ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں امامیہ گیٹ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور سے دکھائی دیتے رہے ۔تیز آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر فائیٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :