برطانیہ میں چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکنے کا ریکارڈ

بہت سے لوگ اس طوفانی بجلی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے لیے نکل آئے

اتوار 27 مئی 2018 15:00

برطانیہ میں چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکنے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) برطانوی محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہیبرطانیہ کے جنوبی حصے طوفانی بارش اور گرج چمک کی زد ہیں جبکہ آسمان پر بجلیاں لمحے لمحے بعد کوند رہی ہیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار گھنٹے کے دوران تقریباً 15 ہزار آسمانی بجلیاں چمکیں۔

میٹ آفس نے شدید بارش اور سیلاب کے لیے زرد وارننگ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگ اس طوفانی بجلی کو اپنے کیمرے میں قید کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے کے لیے نکل آئے جسے انتہائی بے وقوفانہ اور بجلی کی خیرہ کرنے والی روشنی میں نکلنا قرار دیا گیا۔بہت سے لوگوں نے کہا کہ انھوں نے اس قسم کا طوفان کبھی نہیں دیکھا اور کہا کہ بجلی کی چمک متحیر کرنے والی تھی۔ایک دوسری خاتون نے کہا کہ باہر جیسے دیوانگی کا شور تھا۔میٹ آفس نے کہا کہ گھروں اور دفتروں میں تیزی سے پانی آ سکتا ہے۔ اور کہا کہ پانی کی تیز دھار اور گہرے پانی، آسمانی بجلی کے گرنے، اولے پڑنے اور تیز ہواؤں سے بعض عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔