ریاض، متعدد وارداتوں میں 26ملین ریال چوری کرنے والا گروہ گرفتار

اتوار 27 مئی 2018 14:50

ریاض، متعدد وارداتوں میں 26ملین ریال چوری کرنے والا گروہ گرفتار
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ریاض پولیس نے 26ملین ریال چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔گروہ میں ایک یمنی تارک وطن سمیت2 سعودی شہری شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق گروہ کے افراد نے 22رجب کو رقم لے جانے والی گاڑی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا اور اس میں سے 19ملین ریال لے اڑے تھے۔ ۔ پولیس نے محکمہ خفیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد سے بینکوں کے ذریعہ رقوم کی منتقلی پر نظر رکھی۔

محکمہ خفیہ کے اہلکاروں نے ایک یمنی تارک وطن کی نگرانی شروع کردی جس کے طرز زندگی میں اچانک تبدیلی واقع ہوگئی۔ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مہنگی گاڑی خرید لی۔ ن۔ اسے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ اس کے گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس نے اپنے گھر میں 8ملین ریال چھپائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اس نے نہ صرف جرم کا اقرار کیا بلکہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کا بتادیا۔

پولیس نے ان میں سے ایک کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ دوسرا اپنے اہل خانہ کے گھر سے گرفتار ہوا۔ ان کے گھر کی تلاشی لینے سے بڑی رقم کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں تینوں نے دیگر جرائم کا بھی اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمیمی مارکیٹ میں ڈاکہ ڈال کے دو ملین ریال، حی العلیا میں واقع الہرم سینٹر میں ڈاکہ ڈال کے 4ملین ریال اور حی طویق میں واقع الہرم سے ایک ملین3لاکھ ریال چوری کئے تھے۔تینوں کے قبضے سے مجموعی طور 19ملین ریال کی رقم ضبط ہوئی ہے۔