Live Updates

پاک فوج کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران غریب ،نادار،بیوائوں اور کم آمدن رکھنے والے خاندانوں میں راشن تقسیم

اتوار 27 مئی 2018 14:40

پاک فوج کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران غریب ،نادار،بیوائوں ..
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) پاک فوج کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران غریب ،نادار،بیوائوں اور کم آمدن رکھنے والے خاندانوں میں بیساکھی گرائونڈ کے مقام پر راشن تقسیم کیا گیا ، جس میں 125خاندانوں کا انتخاب کیا گیا فوڈ پیکج میں میں آٹا ، دا ل ، گھی و آئل، چاو ل،خشک دودھ،چائے کی پتی ودیگر اشیاء شامل تھی راشن کی تقسیم پر غریب و نادار افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اس بابرکت مہینے میں بھی ہمارا خیال رکھا اس سے قبل پاک فوج ڈگر ی کالج نمبر ایک بوائے اور نورانی دارلعلوم میں بھی غریب و نادار و بیوائوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے اور اب تک 375خاندانوں میں یہ راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :