پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا ،ْاقوام متحدہ

ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے ،ْرپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 13:30

پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان جوان ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے 30 سال تک اس کا شمار جوان ملک کے طور پرہی ہوگا تا ہم ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 29 سال سے کم ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی یعنی 30 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 19 بر س کے درمیان ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا یعنی طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے۔