Live Updates

’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ کتاب میں عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سے متعلق دلچسپ انکشاف

عمران خان چند سیٹوں کے علاوہ اور کوئی سیٹیں نہیں جیت سکتے، شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کی پسند ہے وہی اگلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں، ’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ میں انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 12:54

’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ کتاب میں عمران خان اور شاہد خاقان عباسی سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان نے مل کر ایک کتاب تحریر کی ہے۔ اس کتاب کا نام ’’دی اسپائی کرانیکلز‘‘ ہے۔اور اس کتاب کو جنرل اسد درانی اور بھارتی را کے سابق چیف اے ایس دولت نے مل کر تحریر کیا ہے۔اس کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔اس کتاب میں پاکستانی سیاست سے متعلق بھی لکھا گیا ہے اور کہا ہے کہ جمہوریت کا تعلق صرف الیکشن سے نہیں ہے بلکہ جمہوریت درست سمت کی جانب ایک مثبت قدم ہوتا ہے۔

اس کتاب میں جنرل اسد درانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شاہد خاقان عباسی سے مایوس تھے کیونکہ شاہد خاقان عباسی سابق کمانڈر کموڈور خاقان عباسی کا بیٹا ہے.پرویز مشرف نے خاقان عباسی کو نواز شریف سے دور کرنے کی بہت کوشش کی لیکن شاہد خاقان نواز شریف کے ساتھ وفادار ہے۔

(جاری ہے)

اور خاقان عباسی نے آرمی کے ساتھ لڑنے کی بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔ سپائے کرانیکلز میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف اے ایس دولت کہتے ہیں کہ پاکستان کے عام انتخابات حوالے سے جب میری جنرل احسان سے بات ہوئی تو جنرل احسان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا اگلا وزیراعظم ہوسکتا ہےتو میں نے کہا کیا واقعی، لیکن کچھ ہفتے بعد جب دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا عمران خان کا کوئی چانس نہیں ہے، میں نے پاکستانی دوستوں سے سنا کہ اگلا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی کے بننے کا چانس ہےکیونکہ پنجاب پر ن لیگ کا کنٹرول ہے اور عمران خان سے امید نہیں کہ وہ سوائے لاہور اور چند شہروں میں سیٹیں جیتنے کے علاوہ جیت سکے گا ۔

مجھے بتایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کی پسند ہے جب میں نے پوچھا کہ شہباز شریف کو کیوں نہیں وزیراعظم بنایا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی پیٹھ پر چھرا نہیں گھونپے گا وہ بااعتماد شخص ہے، اسد درانی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بہت خوش ہے کہ ن لیگ کنٹرول میں ہے اور شاہد خاقان عباسی اچھا کام کر رہا ہے اس لئے وہ پسندیدہ امیدوار بن چکا ہے جبکہ عمران خان چھپا رستم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات