پاکستان میں غربت اور بے روزگاری پر قابوپانے لے لئے آئندہ 30سال کے دوران ہر سال 10 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہو گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 10:00

پاکستان میں غربت اور بے روزگاری پر قابوپانے لے لئے  آئندہ 30سال کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) آئندہ 30سال کے دوران ہر سال 10 لاکھ لوگوں کو زورگار فراہم کرنا ہو گا جس سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان جوان ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے 30 سال تک اس کا شمار جوان ملک کے طور پرہی ہوگا تا ہم ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 29 سال سے کم ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی یعنی 30 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 19 بر س کے درمیان ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سالوں تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا یعنی طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائینگے۔