فیصل آباد پولیس نے تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

اتوار 27 مئی 2018 01:00

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) فیصل آباد پولیس تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے دوران گشت ملزم دانش علی کوگرفتارکر کے قبضہ سی32لیٹرشراب برآمدکرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 157/18بجرم 3/4PHOتھانہ ستیانہ میں درج کرلیا ۔

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے درران گشت ملزم وارث علی کو گرفتارکر کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد کر تے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 179/18بجرم3/4PHOتھانہ روڈالہ روڈ میں درج کرلیا ۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے دوران گشت ملزم ابوبکر کو گرفتارکر کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 335/18بجرم 3/4PHO تھانہ ڈجکوٹ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :