عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونگے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی سمری پر عام انتخابات کیلئے تاریخ کی منظوری دے دی

اتوار 27 مئی 2018 01:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی سمری پر عام انتخابات کیلئے تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہونگے۔صدر ہاوس کے سرکاری زرائع نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے 25،26 اور27جولائی کو عام انتخابات کے لئے صدر مملکت کوسمری بھجوائی تھی ۔