خربوزوں کا جوڑا کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا،جانئے حیرت انگیز تفصیلات

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مئی 2018 23:50

خربوزوں کا جوڑا کتنے لاکھ روپے میں فروخت ہوا،جانئے حیرت انگیز تفصیلات

جاپان میں، جہاں پھلوں کو امارت کا اظہار سمجھا جاتا ہے،  خربوزوں کا ایک جوڑا 32 لاکھ یوان یا 29 ہزار 300 ڈالر( تقریباً 34 لاکھ روپے) میں فروخت ہوا ہے۔
جاپان میں خریدار موسمی پھلوں کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ دوکان دار بھی خریداروں کو پھلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں پہلے پھل، نایاب پھل یا بڑے پھل، کی فروخت نیلامی سے ہوتی ہے۔

شمالی ہوکائیڈو کی ساپوروسنٹرل ہول سیل مارکیٹ میں بھی اس سیزن میں یوباری خربوزوں کے ایک جوڑے کی نیلامی ہوئی۔ یہ دو خربوزے نئی کار سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت ہوئے۔ دو سال پہلے ہونے والی نیلامی میں خریدار نے 30 لاکھ ین میں خربوزوں کا جوڑا خریدا تھا لیکن اس بار نیلامی 32 لاکھ ین تک پہنچ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار دھوپ زیادہ ہونے کی وجہ سے یوباری خربوزوں کی فصل اچھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


جیسے مغربی ممالک میں قدیم شراب کو امارت کی نشانی سمجھا جاتا ہے ویسے ہی جاپان میں یوباری خربوزے کو امارت کا نشان سمجھا جاتا ہے۔ لوگ دوستوں اور رشتے داروں کو تحفے میں دینے کے لیے یہی خربوزے خریدتے ہیں۔ یہ خربوزے عام طور پر باکس میں رکھ کر فروخت کیے جاتے ہیں۔ جاپان میں عام پھل بھی کافی مہنگے ہیں۔ جاپان میں ایک سیب کی قیمت 3 ڈالر تک ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :