اڑتی ہوئی گن گاڑی کے بمپر میں پیوست ہوئی، ڈرائیور لاعلم

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 مئی 2018 23:50

اڑتی ہوئی گن گاڑی کے بمپر میں پیوست ہوئی، ڈرائیور لاعلم
ایک ڈرائیور نے  واشنگٹن ہائی وے پر فضا میں کسی چیز کو اڑتے ہوئے اور پھر  اپنے بمپر سے ٹکراتے دیکھا لیکن  اس نے گاڑی نہیں روکی۔ 18 میل کے بعد جب اس نے گاڑی روکی  پتا چلا کہ گاڑی کے بمپر میں ایک گن پھنسی ہوئی ہے۔
واشنگٹن سٹیٹ پیٹرول ٹروپر گائے گل کا کہنا ہے کہ بدھ کو لیک وڈ کے نزدیک انٹرسٹیٹ 5 پر ایک ڈرائیور نے فضا میں کوئی چیز اڑتی ہوئے بمپر سے ٹکراتے دیکھی۔

ڈرائیور کے مطابق چونکہ یہ چیز بہت سختی سے بمپر سے نہیں ٹکرائی تھی اور نہ ہی وارننگ لائٹس جلی تھی، اس لیے اس نے گاڑی بھی نہیں روکی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور نے 18 میل دور اولمپیا گیس سٹیشن پر گاڑی روکی تو پتا چلا کہ گاڑی کے بمپر میں ایک گن پھنسی ہوئی ہے۔ بمپر  میں اس گن کی بیرل پھنسی تھی۔
ڈرائیور نے فوراً 911 کال کردی۔ پولیس آفیسر گائے گل نے کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی 23 سالہ ملازمت میں اس سے زیادہ عجیب و غریب چیز نہیں  دیکھی۔
یہ گن لیک وڈ پولیس کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ یہ گن کہیں شام پانچ بجے لیک وڈ کے ہیری ٹوڈ پارک میں ہونے والی فائرنگ میں تو استعمال نہیں ہوئی۔ فائرنگ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔