لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر علاج اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے

فالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے لاہور پہنچنے والے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر کو ملک ریاض نے مکمل علاج کی پیشکش کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 23:24

لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر علاج اور دو وقت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر علاج اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ فالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے لاہور پہنچنے والے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر کو ملک ریاض نے مکمل علاج کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے مشہور کامیڈین اور ففٹی ففٹی سے شہرت کی معراج پانے والے ماجد جہانگیر ایک عرصے سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وہ عرصے سے فالج کے مہلک مرض کا شکار ہیں۔ علاج سے محروم ہونے کے باعث انکے دائیں بازواورٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ بتایا گیاہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث ان کاعلاج رک گیا جس کی وجہ سے فالج نے ان پر ایک بار پھرحملہ کردیاہے اورشدیدپریشانی کاشکارہیں۔

(جاری ہے)

ان کی فزیوتھراپی کچھ عرصہ سے رک چکی ہے اوروہ مزیدٹیسٹ بھی نہیں کراپائے ۔ماجد جہانگیر نے وفاقی حکومت ،پنجاب اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ علالت اوربے روزگاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہیں لہذا ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔

کچھ عرصہ سندھ حکومت نے انکی مدد جاری رکھی مگر پھر وہی ٹال مٹول شروع کر دی گئی ۔دو روز قبل معروف کامیڈین ماجد جہانگیرفالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے ایک مرتبہ پھر لاہور پہنچے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماجد جہانگیر نے کہا کہ فن و ثقافت کے فروغ کیلیے کام کرنے والے اداروں کی اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی کہ کسی نے امداد کی اور نہ ہی خیریت پوچھی۔

اسی لیے میں زندہ دلان لاہور میں امداد کیلیے آیا ہوں۔ اس سلسلہ میں لاہور کی اہم شاہراہوں پر جاکر لوگوں سے امداد کی اپیل کروں گا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کسمپرسی کا شکار ہو جانے والے ماجد جہانگیر کو بڑی خوشخبری مل چکی ہے۔بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے ماجد جہانگیر کا مکمل علاج اپنے خرچے پر کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ انکی بحالی اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھا لی ہے۔خبر کے مطابق ماجد جہانگیر کو جلد ہی تمام تر علاج معالجے کی سہولیات مہیا کر دی جائیں گی۔