Live Updates

ْحکومت پنجاب نے محدود وسائل کے باوجودصحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ،ْخرم دستگیر خان

ْعوام کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے ،ْوزیر دفاع

ہفتہ 26 مئی 2018 23:51

ْحکومت پنجاب نے محدود وسائل کے باوجودصحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وفاقی وزیر دفاع و خارجہ انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے محدود وسائل کے باوجودصحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے ،عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ پنجاب حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے، صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں ایئر کنڈیشنڈ وارڈوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت آپریشن اور فری ادویات کی فراہمی جاری ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے خیبر پختونخواہ میں پانچ سالوں کے دوران ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا اور پانچ سال عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ملکی ترقی میں روڑے اٹکائے ،دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی سیاست کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کو دہشتگردی، بدامنی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی ،آج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے ہزار درجے بہتر ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف تمام سازشوں کے باوجودمحمد نوازشریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ،کروڑوں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے محمد نوازشریف نے پاکستانیوں سے کئے تمام وعدے پورے کئے ،قائد مسلم لیگ ن کو ملک سے بحرانوں کا خاتمہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سماجی رہنما میاں وقار عزیز کی طرف سے دیئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان،معروف سماجی رہنما میاں وقار عزیز ، ڈاکٹر عتیق، ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر روبینہ انور، عارف چیمہ، ندیم افضل چیمہ سمیت دیگر ڈاکٹر اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا ،اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی وفاقی وزیر دفاع نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے انتظامات بارے پوچھا اور سول ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات