ملالہ کو آکسفورڈ کالج میں ’سوشل سیکریٹری‘چن لیا گیا

20 سالہ ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ کالج میں جماعتوں کو منصوبے بنانے میں مدد کریں گی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:51

ملالہ کو آکسفورڈ کالج میں ’سوشل سیکریٹری‘چن لیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسزئی کو آکسفورڈ کالج کے طالب علموں نے سوشل سیکریٹری منتخب کر لیا۔20 سالہ ملالہ یوسفزئی آکسفورڈ کالج میں جماعتوں کو منصوبے بنانے میں مدد کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نوبیل امن انعام یافتہ طالبہ کو گزشتہ ہفتے ہی آکسفورڈ کالج میں الیکشن کیلئے جونیئر کامن روم (جے سی آر) ایگزیکٹو کمیٹی میں منتخب کیا گیا تھا۔آکسفورڈ کالج میں سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات پڑھنے والی ملالہ آئندہ تعلیمی سال کیلئے ٹائیگر اکاون کے ہمراہ سوشل سیکریٹری کے کردار کی اہمیت بتائیں گی۔روان برس جے سی آر کی جانب سے آؤٹ ڈور مووی نائٹ، ایک جاز نائٹ اور گارڈن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔