لاہور پریس کلب اورچغتائی لاہور لیب کے درمیان ٹیسٹوں میںرعائیت کے لئے معاہدہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) لاہور پریس کلب اورچغتائی لاہور لیب کے درمیان ممبران اورانکے اہل خانہ کیلئے ٹیسٹوں میں پچیس فیصد رعایت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میںصحت کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں میڈیکل کیمپس تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اداروں سے معاہدات کئے جارہے ہیںاور آ ج چغتائی لاہور لیب کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق ممبرز کو بلیو کارڈز جاری کئے جائیں گے جن پر چغتائی لاہور لیب کی ملک بھر میں برانچز پر ممبرز اور انکے اہل خانہ کو ٹیسٹوں میں پچیس فیصد، چغتائی لیب کی فارمیسی میں ادویات پر 8 فیصد جبکہ بروز جمعہ12 فیصدعائیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، ممبر گورننگ باڈی احمد رضا، سینئر صحافی راجہ ریاض، چغتائی لاہور لیب کے جنرل مینجر سید زوار حسین سمیت ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ چغتائی لاہور لیب کے جنرل مینجر سید زوار حسین نے اس موقع پر کہاکہ ہم ٹیسٹوں میں رعایت کے ساتھ ساتھ پریس کلب میں کیمپ بھی لگائیں گے جہاں صحافیوں اور انکی فیملیز کے بلڈ شوگر ٹیسٹ مفت جبکہ باقی تمام ٹیسٹوں پر 50 فیصدرعایت دی جائے گی، انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیسٹوں میں رعایت چغتائی لاہور لیب کی تمام برانچز میں دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :