لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کا اختتام، انگلینڈ نے پاکستان کے فتح کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے نچلے نمبرز کے بلے بازوں نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 56 رنز کی برترین حاصل کرلی، 4 وکٹیں ابھی بھی باقی
محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 22:37
(جاری ہے)
اس سے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے رو ز پاکستان نے اپنی بیٹنگ شروع کی اور محمدعباس اور محمد عامر نے کل کے سکور میں 13رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد عباس آﺅٹ ہونے والے نویں بلے باز بنے ،بابر اعظم زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 363رنز پر آل آﺅٹ ہوگئی ۔
انگلینڈ کو اپنی اننگز کے آغاز پر بڑا جھٹکا لگا جب ایلسٹر کک ایک رن بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ۔سٹونمین اور روٹ نے دوسری وکٹ کیلئے30رنز جوڑے جس کے بعد سٹونمین 9رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔اس سے قبل دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ٹیم کا سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 تک پہنچا۔ان فارم بیٹسمین بابر اعظم کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باوجود شاداب خان اور فہیم اشرف نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان کی پوزیشن مستحکم کی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور انہیں گراو¿نڈ سے باہر جانا پڑا۔دوسرے روز کھیل ختم ہوا تو محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کوئی رن بنائے کیریز پر موجود تھے۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان کی دوسری وکٹ حارث سہیل کی صورت میں گری، وہ 39 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔ گرین کیپس کو تیسرا نقصان 119 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اظہر علی 50 رنز بنانے کے بعد اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہو گئے۔کھانے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں ہوا جو 100 گیندوں پر 59 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 9 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔سرفراز کے بعد بابر اعظم بھی 68 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 318 کے مجموعی اسکور پر گری جب فہیم اشرف 37 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس کے بعد شاداب خان 52 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے۔میچ پہلے روز قومی ٹیم کے بولرز چھائے رہے تھے اور میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا تھا۔لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں پاکستان کے خلاف انگلش ٹیم اپنے کم ترین سکور 184 رنز پر ڈھیر ہوئی۔یاد رہے کہ انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 184 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جونی بیرسٹو، بین اسٹوک اور جوس بٹلر بالترتیب 27، 38 اور 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.