لڑکے لڑکی کے درمیان 6 انچ کے فاصلے کا معاملہ؛بحریہ یونیورسٹی سے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ

جتنی جلدی ہو سکے لڑکا لڑکی کے درمیاں بیٹھے ہوئے 6 انچ کا فاصلہ رکھنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے،فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا مطالبہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 22:26

لڑکے لڑکی کے درمیان 6 انچ کے فاصلے کا معاملہ؛بحریہ یونیورسٹی سے نوٹیفیکیشن ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مئی 2018ء) لڑکے لڑکی کے درمیان 6 انچ کے فاصلے کا معاملہ پر بحریہ یونیورسٹی سے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ ہونے لگا۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے لڑکا لڑکی کے درمیاں بیٹھے ہوئے 6 انچ کا فاصلہ رکھنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل بحریہ یونیورسٹی نے ماہ رمضان کے حوالے سے ایک خاص ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

جس میں یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یونیورسٹی ہدایت نامہ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی کی طرف سے یہ ہدایت نامہ آج جاری کیا گیا ہے۔جس کے بعد طلباء و طالبات نے بھی اس متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے ہدایت نامے سے متعلق ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ طالب علموں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف رمضان میں بلکہ باقی پورا سال ایسا ہونا چاہیے جبکہ کچھ طلبہ نے اس اقدام کی سخت مخالفت کی ۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق لڑکے لڑکی کے درمیان 6 انچ کے فاصلے کا معاملہ پر بحریہ یونیورسٹی سے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ ہونے لگا۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے لڑکا لڑکی کے درمیاں بیٹھے ہوئے 6 انچ کا فاصلہ رکھنے کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دیگر نوٹیفیکیشن بھی واپس لئیے جانے چاہیے ہیں ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نمل کے لیکچرار کا کہنا تھا کہ 6 انچ کا فاصلہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ یونیورسٹی 6 انچ کا فاصلہ کیسے ماپتی ہو گی۔اس حوالے سے بحریہ یونیورسٹی کی ترجمان مہوش کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کا فاصلہ ہے جو ہر کسی کو قائم رکھنا چاہیے،اس میں کوئی بات بھی قابل اعتراض نہیں۔

متعلقہ عنوان :